24ہزار پیکٹ ممنوعہ گٹکا 100 کلو مصالحہ جات ضبط
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شاہ عالم مارکیٹ میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 یونٹ دھر لیے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بڑی کارروائی کے دوران 24 ہزار پیکٹ ممنوعہ گٹکا، 100 کلو مصالحہ جات، پیکنگ مشینیں، پیکنگ میٹریل، کھلی مرچیں ضبط کرلیں، خوراک میں جعلسازی کرنے پر دونوں یونٹس کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے گئے۔