گٹکا تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ، 2 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) مصری شاہ پولیس نے گٹکا تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 2 ملزم گرفتار کر لئے۔
ترجمان کے مطابق ملزموں عبداللہ اور عمیر سے 32 ڈرم تیار گٹکا اور الیکٹرک مدھانی سمیت دیگر سامان برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔