نیشنل تمباکو کنٹرول سٹریٹیجی کے تحت ڈویژنل سطح کا اجلاس

 نیشنل تمباکو کنٹرول سٹریٹیجی کے تحت ڈویژنل سطح کا اجلاس

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کمشنر زید بن مقصود کی زیر صدارت انسداد تمباکو نوشی کے لئے نیشنل تمباکو کنٹرول سٹریٹیجی کے تحت ڈویژنل سطح کا اجلاس ہوا۔

نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن و کوآرڈی نیشن برائے ٹوبیکو کنٹرول کونسل،ضلعی انتظامیہ، ایجوکیشن و دیگر محکموں کے افسروں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان کے تمام سکولوں، کالجز اور خاص طور پر پارکس میں تمباکو نوشی قانوناً جرم ہے، انسداد تمباکو نوشی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تربیتی ورکشاپس منعقد کی جائیں گی، خاص طور پر تعلیمی اداروں میں انسداد تمباکو نوشی مانیٹرنگ کیلئے لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع کے تعلیمی اداروں سے فوکل پرسنز نامزد کئے جائیں، تمباکو نوشی کا رحجان پاکستان میں خطرناک شکل اختیار کررہا ہے، بچے بھی متاثر ہورہے ہیں۔کمشنر نے کہا ہر پبلک مقام، دفاتر، کالجز، ٹرانسپورٹ وغیرہ میں انسداد تمباکو نوشی ایکٹ کا سخت نفاذ ناگزیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں