الخدمت فاؤنڈیشن کی غزہ کیلئے امدادی کھیپ اردن پہنچ گئی

الخدمت فاؤنڈیشن کی غزہ کیلئے  امدادی کھیپ اردن پہنچ گئی

لاہور(سٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے غزہ کے جنگ زدہ عوام کیلئے 40 ٹن امدادی سامان اردن کے دارالحکومت پہنچ گیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا تھا حکومت پاکستان اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں 20 ٹن ادویات، 5 ٹن ہائی جین کٹس اور 15 ٹن خیمے شامل ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے لاہور اور کراچی کے گوداموں میں موجود 900 ٹن امدادی سامان کی روانگی کیلئے تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ آئندہ دنوں میں یہ سامان 6 سے 7طیاروں کے ذریعے مرحلہ وار اردن اور مصر کے ذریعے غزہ بھیجا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں