جنرل ہسپتال: ‘‘تمباکو نہیں، زندگی کا انتخاب’’ پر آگاہی لیکچر

جنرل ہسپتال: ‘‘تمباکو نہیں، زندگی کا انتخاب’’ پر آگاہی لیکچر

لاہور(صباح نیوز)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ تمباکو نوشی سے پھیپھڑوں کا کینسر، دل کے امراض، فالج، اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا میں ہر سال 80 لاکھ سے زائد اموات تمباکو نوشی سے منسلک بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ انسداد تمباکو نوشی صرف حکومتوں کی ذمہ داری نہیں، ایک اجتماعی کوشش کا تقاضا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے گزشتہ روز ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے موقع پر جنرل ہسپتال میں \\\"تمباکو نہیں، زندگی کا انتخاب کریں\\\"کے موضوع پر میڈیکل سٹوڈنٹس کو آگاہی لیکچردیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پھیپھڑوں کا سرطان، دل کی بیماریاں، بلند فشار خون اور دیگر کئی مہلک امراض کا تعلق تمباکو نوشی سے ہے، صرف تمباکو نوش افراد ہی نہیں بلکہ ان کے اردگرد موجود غیر تمباکو نوش افراد بھی متاثر ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں