جنرل ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں سگریٹ نوشی کا معاملہ مذاق نکلا
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور جنرل ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں سگریٹ نوشی کی انکوائری مکمل کرلی گئی۔سگریٹ پینے کا معاملہ مذاق اور 8 ماہ پرانا نکلا۔
انکوائری میں معاملہ سیکرٹری ڈسپوزل پر جانے والے محسن نواز کی سازش قرار دے دیا گیا۔تفصیل کے مطابق مقامی یوٹیوب پر فارمیسی ٹیکنیشن صابر شیخ کی نشر ہونے والے ویڈیو میں ان کو سگریٹ پیتا ہوا دکھایا گیا جس پر ایم ایس نے آؤٹ ڈور انچارج ڈاکٹر عدنان مسعود کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے انکوائری کا حکم دیا ۔انکوائری میں لکھا گیا ہے کہ یہ ویڈیو مذاق میں بنائی گئی اور محسن نواز نے جان بوجھ کر مذاق میں یہ ویڈیو بنائی تھی جو کہ 8ماہ پرانی ہے اور اس پر فارمیسی کے دیگر افراد کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے جس کے بعد مذاق میں ایسی ویڈیو بنانے پر صابر شیخ کو وارننگ جاری کردی گئی۔