تمباکو نوشی کی روک تھام کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی

تمباکو نوشی کی روک تھام کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تمباکو نوشی کی روک تھام کے عالمی دن کے حوالہ سے شیخوپورہ میں کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول،امیدویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام۔۔۔۔

 تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر سول ڈیفنس آفس سے ایڈیشنل چیف وارڈن قمر اقبال ڈار، بینش قمر ڈار،ڈاکٹر حامد رضا،نمرہ عارف،چوہدری حنیف ورک،رانا خضر حیات و دیگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور تمباکو نوشی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ اس حوالے سے سمینار بھی منعقد کیا گیا جس میں فوکل پرسن ڈاکٹر حامد رضا نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بالغ افراد کو اپنی اس عادت پر قابو پانے میں مدد کی ضرورت ہے اور تمباکو سے پاک پاکستان کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ انہیں یہ مدد فراہم کی جائے , اس سلسلے میں ضلعی سطح پر تمباکونوشی ترک کرنے کی خدمات و سہولیات کی مفت فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت تقریباً تین کروڑ دس لاکھ سے زیادہ افراد تمباکو کا استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان کو تمباکونوشی کی شرح میں کمی لانے کیلئے ٹوبیکو کنٹرول فریم ورک پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں