الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر جواب کیلئے مہلت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کیخلاف 74 ڈیلروں کی درخواستوں پر جواب جمع کرانے کیلئے سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت تک کی مہلت دے دی۔۔۔
درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا وفاقی حکومت ویپ اور الیکٹرک سگریٹ درآمد کرنے کی اجازت دیتی ہے، کسٹمز ڈیوٹی ادا کرکے کاروبار کررہے ہیں، پنجاب حکومت نے پابندی عائد کردی ہے، دکانوں کو سیل کردیا گیا۔