گٹکا سپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار

گٹکا سپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شالیمار ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا سپلائی کرنیوالا ملزم کوگرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن نے دوران پٹرولنگ مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیاملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی ناکام بناتے ہوئے ملزم عدیل کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضہ سے 25 لٹر مائع حالت میں گٹکا برآمد کیا گیا،ملزم عدیل کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ شالیمار کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو نشے کی لت میں لگانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں