سکول ہیڈز کیلئے ٹیسٹ ٹیبلیٹ پر ہونگے

سکول ہیڈز کیلئے ٹیسٹ  ٹیبلیٹ پر ہونگے

لاہور(خبر نگار)لاہور سکول ہیڈز لگنے کے امیدواروں کے ٹیسٹ ٹیبلیٹ پر ہونگے ،سکول سربراہان کی تعیناتی کیلئے ٹیسٹ 22 جولائی کو لیا جائے گا۔

ٹیسٹ پنجاب ایجوکیشن کریکولم،ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی لے گی،محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں میں قائم امتحانی سنٹرز میں انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات کردی،سی سی ٹی وی کیمرے ، بلا تعطل بجلی کی فراہمی ل،انٹرنیٹ کا ہونا لازمی ہے ،ٹیسٹ کیلئے کمپیوٹر اور ٹیبلٹس کا ہونا بھی لازمی ہے ،ٹیسٹ کیلئے تین ہزار سات سو پچانوے اساتذہ نے اپلائی کیا تھا،پنجاب بھر میں پانچ ہزارسے زائد سکولوں میں خالی اسامیاں موجود ہیں۔ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کو انٹرویو کے بعد مختلف سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں