پتوکی :لاکھوں کی سرکاری ادویات اور نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد
پتوکی(تحصیل رپورٹر)خفیہ اداروں کی نشاندہی پر میگہ روڈ پر کریانہ سٹور پر چھاپہ، لاکھوں کی سرکاری ادویات برآمد کرلی گئیں۔
تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے ڈپٹی ڈی ایچ اے پتوکی ڈاکٹر عدنان کی مدعیت میں ڈرائیور اور سٹور کے مالک رضوان اسلم پرمقدمہ درج کرلیا۔