کروڑوں کے سمگل شدہ سگریٹ برآمد
لاہور(سٹاف رپورٹر)شاہ عالم مارکیٹ میں کروڑوں روپے مالیت کے سمگل شدہ مختلف برانڈز کے سگریٹ برآمد کر لیے گئے،آئی بی کسٹم پولیس کے ہمراہ خفیہ معلومات پر آپریشن کیا گیا۔
سات مزدہ ٹرک بھر کر کسٹم وئیر ہائوس منتقل کر دئیے گئے۔ مختلف سمگلروں نے لاہور میں سگریٹ ڈمپ کیے، خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا ۔سمگل شدہ سگریٹ کی مالیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔