خانقاہ ڈوگراں: رکشہ الٹنے سے 4سالہ بچی جاں بحق
حادثہ لاہور روڈ پر پیش آیا،4 افراد زخمی ‘کم سن ہانیہ ہسپتال میں دم توڑگئی
خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) لاہور روڈ پر موٹر سائیکل کو کراس کرنے کے دوران رکشہ الٹ گیا، جسکے نتیجے میں 4سالہ بچی جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے ۔بتایاگیاہے کہ خانقاہ ڈوگراں میں سواریوں سے بھرا رکشہ اڈا ورکشاپ کے قریب موٹر سائیکل کو کراس کرتے ہوئے الٹ گیا، جس سے پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا، جہاں 4سالہ بچی ہانیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔حادثہ خراب سڑک کے باعث پیش آیا۔