پنجاب بھر کے لائسنسنگ سینٹرز کے سپیشل آڈٹ کا فیصلہ
لاہور(کرائم رپورٹر)لبرٹی خدمت مرکز لائسنسنگ سینٹر میں کرپشن سکینڈل کے بعد پنجاب بھر کے لائسنسنگ سینٹرز کا سپیشل آڈٹ کرنے کا فیصلہ۔
اے آئی جی انسپکشن نے تمام اضلاع کے افسران کو مراسلہ جاری کر دیا۔ سپیشل آڈٹ رپورٹ مشاہدات اور تجاویز کے ہمراہ پچیس نومبر تک جمع کرائی جائینگی۔