آمریت نے ہمیشہ آئین اور جمہو ریت کا گلا گھونٹا : ہشام الٰہی ظہیر
لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہلحدیث پاکستا ن کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا پاکستانی معاشرے میں تفریق کو ختم کیا جانا چاہئے اور تمام سیاستدان معاشرے میں استحکام اور برداشت کو فروغ دیں۔
اُنہوں نے نئی نوجوان نسل سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر قسم کے تعصب، امتیاز اور نفرت کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہوں، نوجوان طبقہ سیاسی جذبانی بیانیوں سے دور رہیں ،اس سے معاشرے میں انتشار اور فساد برپا ہو رہا ہے ۔ صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان کا کہنا تھا کہ ملک میں آمریت نے ہمیشہ آئین اور جمہو ریت کا گلا گھونٹا ہے۔