شالامار ہسپتال میں عالمی یوم قبل از وقت پیدائش پرآگاہی تقریب
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے )شالامار ہسپتال میں عالمی یوم قبل از وقت پیدائش پرآگاہی تقریب کا انعقاد۔چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عائشہ ، سر براہ شعبہ اطفال ندیم حمید ،ڈاکٹر قمر الزمان ،مہمان خصوصی ڈاکٹر سکندر حیات اور ہسپتال کے دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔۔۔
۔اس موقع پر آگاہی واک بھی کی گئی۔ ماہرین صحت کے مطابق پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی ایک بڑی وجہ قبل از وقت پیدائش ہے جنہیں خصوصی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ حاملہ خواتین کو بہتر طبی سہولیات اور شعور فراہم کر کے قبل از وقت پیدائش کی شرح میں کمی لائی جا سکتی ہے ۔