منہاج یوتھ لیگ کایومِ تاسیس‘نوجوانوں کیلئے تربیتی نشستیں

منہاج یوتھ لیگ کایومِ تاسیس‘نوجوانوں کیلئے تربیتی نشستیں

یوتھ لیگ نے نوجوانوں کومضبوط بنیادوں پر آگے بڑھایا، ڈاکٹر طاہرالقادری

لاہور(سیاسی نمائندہ)منہاج یوتھ لیگ کا 37 واں یومِ تاسیس جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا۔ مرکزی، صوبائی ،ضلعی ، مقامی سطح پر تقریبات، ریلیاں ،سیمینارز اور نوجوانوں کیلئے تربیتی نشستیں ہوئیں ۔ کارکنان نے بھرپورشرکت کی۔بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری نے یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے کہا منہاج یوتھ لیگ نے نوجوانوں کی فکری و اخلاقی اصلاح کے مشن کو مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھایا ۔چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری،صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پرو فیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری،ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور و دیگر رہنمائو ں نے بھی یوتھ لیگ کے کارکنان اور ذمہ داران کو یوم تاسیس پر مبارکباد دی ۔ دریں اثنا منہاج یوتھ لیگ کے یوم تاسیس پر کیک کاٹنے کی مرکزی تقریب سنٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ہوئی۔ مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے کہا ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ڈاکٹر طاہرالقادری کی سرپرستی وتربیت حاصل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں