گٹکا تیار کرنے اور فروخت کرنیوالے 2کارندے گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)بادامی باغ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر گٹکا تیار کرنے اور فروخت کرنیوالے دو کارندے گرفتار کرلیے ۔
گرفتار ملزمان خرم رفیق اور شاہد پابندی کے باوجود لاہور کے مختلف علاقوں میں گٹکا سپلائی کرتے تھے اور ترسیل کیلئے لوکل ٹرانسپورٹ اور رکشوں کا استعمال کرتے تھے ۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 25 گیلن اور 900کلو لیکوئیڈ گٹکا قوام برآمد کر لیا۔