جنرل ہسپتال: 344 ملین روپے کی بچت سے مالی نظم و ضبط
لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے مالی سال 25-2024 میں 344 ملین روپے کی خطیر رقم کی بچت کر کے مالی نظم و ضبط، میرٹ اور شفافیت کا نیا معیار مقرر کر دیا ہے۔
پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے اس سنگ میل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق سرکاری خزانے کے کروڑوں روپے بچائے گئے ہیں۔