مانگا:ٹھیکیدار بغیر مرمت اور ادھوری گلی چھوڑ کرفرار، شہری پریشان

مانگا:ٹھیکیدار بغیر مرمت اور ادھوری گلی چھوڑ کرفرار، شہری پریشان

آدھی گلی میں پی سی سی نہ ڈالی گئی، کھلے نالے میں بچوں کے گرنے کاخدشہ

لاہور ( سٹاف رپورٹر ) مانگامنڈی کے محلہ توحید آباد کی تعمیرومرمت 4ماہ میں مکمل نہ ہوسکی ، مختصر فاصلے کی گلی پر مہینے لگ جانا اداروں اور ٹھیکیدار کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے ، تفصیلات کے مطابق جامع مسجد اہلحدیث کے گرد گلی کی پی سی سی پر مہینے لگ جانا اچھی کارکردگی کی علامت نہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق محلہ توحید آباد کی جامع مسجد کے گردگلی کی پی سی سی پر مہینے لگ جانا اچھی کارکردگی کی علامت نہیں ، نمازی ، خواتین ، بچے ،معمر افراد آمدورفت بڑی مشکلات کاشکار ہیں ،ٹھیکیدار آدھی گلی چھوڑ کربھاگ گیا، بچوں کاکھلے نالے میں گرنے کاخدشہ ہے، اگر حکام نے توجہ نہ دی تو کسی جانی نقصان کاخطرہ ہے ، شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے گلی میں پی سی سی کاکام کیاجائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں