ادرک 70، لہسن 45، چکن 8 روپے کلو تک مہنگا
ادرک 350 تھائی لینڈ ، لہسن چائنہ 500، ٹماٹر 85، پھول گوبھی 60 کلو دستیاب برائلر گوشت 519روپے کلو، فارمی انڈے 337روپے درجن فروخت
لاہور ( کامرس رپورٹر سے )مارکیٹ میں ٹماٹر نرخ ایک بار پھر بڑھنے لگے ۔ایک ہی روز میں ٹماٹر 10روپے کلو مہنگا ہو گیا۔آلو کی قیمت کم ترین سطح پر ہے ۔ پیاز، لہسن، ادرک کے نرخ میں استحکام ہے ۔ٹماٹر کے سرکاری نرخ میں 10 روپے کلو اضافہ ہوا جس سے ٹماٹر کا سرکاری نرخ 85روپے کلو مقرر کیاگیا، تاہم مارکیٹ میں ٹماٹر 120روپے کلو تک فروخت ہو رہاپیاز کا سرکاری نرخ بدستور55 روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 70 روپے کلو تک فروخت ہو رہا،نیا آلو کا سرکاری ریٹ صرف 20 روپے فی کلو مقرر ہوا لیکن مارکیٹ میں آلو 40 روپے کلو فروخت ہو رہا،لہسن چائنہ کاسرکاری 455 روپے جبکہ مارکیٹ میں لہسن 500 روپے اور ادرک تھائی لینڈ 280 روپے کی بجائے مارکیٹ میں ادرک 350 روپے کلوتک ہے ،پھول گوبھی 50 سے 60 روپے ،سبز مرچ 150،بھنڈی 240 اور شملہ مرچ 150 روپے کلو فروخت ہو رہی ساگ ، پالک،شلجم،گاجر ،مولی 40 سے 50 روپے کلو فروخت ہو رہی، برائلر گوشت کے نرخ میں آٹھ روپے کلو اضافہ ہوا جس سے برائلر گوشت کے نرخ 519 روپے کلو مقرر کیا گیا جبکہ فارمی انڈے کے نرخ دستور 337روپے فی درجن مقرر ہیں،مارکیٹ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں ٹماٹر مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ موسمی سبزیوں کی وجہ سے چند روز سبزی نرخ میں استحکام رہے گا تاہم برائلر گوشت نرخ میں اتار چڑھاؤ جاری رہے گا۔