خسرہ اور دیگر بیماریوں سے ہلاکتیں ڈی جی ہیلتھ ہائیکورٹ طلب

 خسرہ اور دیگر بیماریوں سے ہلاکتیں  ڈی جی ہیلتھ ہائیکورٹ طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ماضی میں خسرہ اور دیگر بیماریوں سے ہونیوالی ہلاکتوں کے کیس میں ڈی جی ہیلتھ کو کل آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

 جسٹس اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازیم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے کہ ماضی میں خسرے ، ڈینگی سے سینکڑوں اموات ہوئیں ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے اگر بنیادی سہولیات ہوتیں تو اموات سے بچا جاسکتا تھا لیکن عدالتی حکم کے باوجود محکمہ صحت نے رپورٹ جمع نہیں کرائی۔عدالت ڈینگی،خسرے سے اموات بارے حقائق منظر عام پر لانے کا حکم دے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں