ریٹائرڈپی آئی آے ملازمین کیلئے میڈیکل سہولیات بند
سہولیات سٹیٹ لائف کو منتقل ، بائیومیٹرک تصدیق لازمی، مکمل نہ ہو سکی
لاہور (نیوز رپورٹر )پی آئی آے کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے 15 فروری کے بعد میڈیکل سہولیات بند کر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق نجکاری کے بعد یہ سہولیات سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو منتقل کی گئی ہیں تاہم ابتک بڑی تعداد میں ریٹائرڈ ملازمین کی بائیومیٹرک تصدیق مکمل نہ ہو سکی جس سے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ انشورنس کمپنی نے واضح کیا ہے کہ بائیومیٹرک تصدیق کے بغیر میڈیکل سہولیات فراہم نہیں کی جائینگی۔ پی آئی اے میڈیکل سینٹر کراچی میں گزشتہ روز ریٹائرڈ ملازمین کا شدید رش دیکھنے میں آیا۔