سمن آباد، غالب کالونی ،پکی ٹھٹھی کاسیوریج تباہ ، آلودہ پانی سپلائی

سمن آباد، غالب کالونی ،پکی ٹھٹھی کاسیوریج تباہ ، آلودہ پانی سپلائی

گلیاں ، بازار گندے پانی میں ڈوب گئے ،واسا کی کارکردگی سوالیہ نشان

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سمن آباد، غالب کالونی اور پکی ٹھٹھی میں سیوریج اور آلودہ پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ۔ملتان روڈ سے ملحقہ آبادیوں میں گلیاں اور بازار گندے پانی میں ڈوب گئے جبکہ گھروں میں کالا اور براؤن پانی سپلائی ہو رہا ہے ۔7لاکھ سے زائد شہری بنیادی سہولیات سے محروم ،ماہ رمضان سے قبل پریشانی بڑھ گئی ۔شہریوں کی شکایات کے باوجود واسا کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی۔روزنامہ دنیا سروے کے مطابق علاقے میں سیوریج کا نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے ۔ نکاسی آب نہ ہونے سے سیوریج لائنیں اوور فلو کر رہی ہیں ۔ تعفن اور مچھروں کی افزائش سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ پینے کے پانی کی فراہمی سنگین مسئلہ بن چکی ہے ۔ صبح کے اوقات میں نلکوں سے سیاہ پانی آتا ہے جبکہ شام کوبھورے رنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے ۔ شہریوں کا کہناہے کہ وہ آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں، شکایات کے باوجود واسا حکام مسئلہ حل نہیں کر سکے ۔ متاثرین نے نکاسی آب اور صاف پانی فراہمی یقینی بنانیکا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں