ٹرین میں مسافر سے رقم بٹورنے پر ایس ٹی ای معطل
لاہور ( آئی این پی) پاکستان ریلویز انتظامیہ نے ٹرین میں مسافر سے دوران سفر رقم لینے پر ایس ٹی ای کو معطل کر دیا ۔
بتایا گیا ہے کہ لاہور سے نارووال جانے والی ٹرین 209اپ فیض احمد فیض میں مسافروں سے رقم لیتے ہوئے ایس ٹی ای طارق محمود پکڑے گئے تھے ، ایس ٹی ای طارق محمود کی ویڈیو وائرل بھی وائرل ہوگئی تھی ۔ لاہور ڈویژن انتظامیہ نے ایس ٹی ای کو معطل کردیا۔