جنرل ہسپتال انتظامیہ کی کارروائی ملنے والا کمسن بچہ ماں کے سپرد

جنرل ہسپتال انتظامیہ کی کارروائی  ملنے والا کمسن بچہ ماں کے سپرد

لاہور(سٹاف رپورٹر)جنرل ہسپتال کی خاتون ڈی ایم ایس نے ایمرجنسی گیٹ کے قریب ملنے والے پانچ سالہ بچے کو اس کی والدہ کے باحفاظت حوالے کر دیا۔

 بچہ اپنی ماں اور دادی کو دیکھتے ہی جذباتی انداز میں ان کی طرف لپکا جس سے وہاں موجود افراد بھی آبدیدہ ہو گئے ۔پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے خواتین انتظامی ڈاکٹرز کی ذمہ داری، ہمدردی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات ادارے کے وقار اور عوامی اعتماد میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں