اوموڈا اینڈ جیکو نشاط کا پارکو گنور لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ

اوموڈا اینڈ جیکو نشاط کا پارکو گنور لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ

ڈرائیو نیکسجن انجن آئل مختلف ڈرائیونگ حالات کے مطابق بنایا گیا

لاہور(سٹاف رپورٹر )پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے آٹوموبائل سیکٹرکے استحکام کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ، نشاط گروپ کے تحت اوموڈا اینڈ جیکو نشاط (نیکسجن آٹو پرائیویٹ لمیٹڈ) نے پارکو گنور لمیٹڈ کے ساتھ ایک سٹریٹجک شراکت داری کی ہے تاکہاو جے ڈرائیو نیکسجن انجن آئل متعارف کروایا جا سکے ۔ یہ انجن آئل خاص طور پر اوموڈا اور جیکو کی گاڑیوں کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔اس معاہدے پر دستخط اورپروڈکٹس کے افتتاح کی تقریب دی نشاط ہوٹل، ایمپوریم مال لاہور کے بال روم میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں اداروں کی اعلیٰ قیادت، انڈسٹری سے وابستہ سٹیک ہولڈرز اور ڈیلرز نے شرکت کی۔اوجے ڈرائیو نیکسجن انجن آئل کا آغاز اپنے صارفین کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے نشاط گروپ کے عزم کا ثبوت ہے ۔ اگست 2025 میں مارکیٹ میں آنے کے بعد سے ، اوموڈا اور جیکو نشاط نے جدید گاڑیوں کی ایک سیریز پیش کی ہے ۔ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر، جدید انجن کے لیے خصوصی انجن آئل کی ضرورت بہت اہم ہو گئی تھی۔ اسے معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی پارکو گنور لمیٹڈ کے تعاون سے پاکستان کے مختلف ڈرائیونگ حالات کے مطابق بنایا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں