نجی یونیورسٹی :کروڑوں کی اشیا لوٹنے والے 6ملزم گرفتار

 نجی یونیورسٹی :کروڑوں کی اشیا  لوٹنے والے 6ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس نے داتا دربار کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر نجی یونیورسٹی سے کروڑوں روپے مالیت کی اشیا کی واردات میں ملوث خاتون سمیت 6ملزمان گرفتار کر لیے ۔

ترجمان کے مطابق واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کرانے کے لیے ٹیم تشکیل دی تھی ،گزشتہ روز انویسٹی گیشن پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے نجی یونیورسٹی کے کروڑوں کے 79عددسی پی یو اور 20 عدد ایل ای ڈی ،دو 125 موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں