بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا :ـپرویز اشرف

بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے سامنے  ڈٹ جانے کا درس دیا :ـپرویز اشرف

لاہور(سپیشل رپورٹر ) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف ودیگررہنمائوں نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو انکے 97ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے۔۔۔

 کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا ۔ بیگم بھٹو، آمریت اور جبر کے خلاف مزاحمت کی علامت بن کر ابھریں۔ان جیسی شخصیات ہی پیپلز پارٹی کا اصل چہرہ ہیں،فخر ہے کہ آج مادر جمہوریت کی تیسری نسل بلاول بھٹو کی شکل میں ملک کی خدمت کر رہی ہے ۔جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو جمہوریت پسند خواتین کیلئے جدوجہد کا نشان تھیں اور وہ پیپلز پارٹی کی پہلی خاتون چیئرپرسن تھیں جنہیں پارلیمنٹ نے مادرِ جمہوریت کا خطاب دیا۔سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا مادر جمہوریت بھٹو کی گرفتاری اور بیٹوں کی نظر بندی کے باوجود آمریت کیخلاف ڈٹی رہیں، بیگم بھٹو نے اپنے حوصلے سے ظلم کو للکارااور تاریخ رقم کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں