10وارداتیں،شہری لاکھوں نقدی اور قیمتی اشیاسے محروم
ڈاکوؤں نے عبدالغفار اور زاہد سے 4 ، 4 لاکھ روپے ،موبائل فونز چھین لئے ماڈل ٹاؤن ، قلعہ گجر سنگھ سے 2 گاڑیاں ،دیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے ساندہ میں عبدالغفار اورکوٹ لکھپت کے علاقے میں زاہد سے 4 ، 4 لاکھ روپے اور موبائل فونز ،برکی میں اسد سے 3لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،ٹاؤن شپ میں اکمل سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، سول لائنز میں سلیم سے 2 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ شمالی چھاؤنی میں افتخار سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔علاوہ ازیں نامعلوم افراد نے ماڈل ٹاؤن اور قلعہ گجر سنگھ سے 2 گاڑیاں جبکہ اچھرہ، اسلام پورہ اور نواب ٹاؤن سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔