عہدکریں کسی بچے کو وسائل کی کمی پرتعلیم سے محروم نہیں ہونے دینگے :رانا سکندر
لاہور(خبر نگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر ایثار، ہمدردی، سخاوت اور ۔۔
احساس کا درس دیتی ہے ۔ اس عید پر ہمارے ساتھ ملکر عہد کریں کہ کسی بھی بچے کو وسائل کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں اور کم از کم ایک کم وسیلہ اور یتیم بچے کے سر پر دست شفقت رکھتے ہوئے اسکی تعلیمی کفالت کا عزم کریں۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ پسماندہ خاندانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کی تعلیم کا فرض ادا کرنا بحیثیت معاشرہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔