گورنر کی آبائی گاؤں میں ملاقاتیں،مسائل سنے ، ہدایات جاری

گورنر کی آبائی گاؤں میں ملاقاتیں،مسائل سنے ، ہدایات جاری

ورکر کلاس سے ہوں،گورنر ہائوس میں عام آدمی کی رسائی کو آسان بنادیا:سلیم حیدر

لاہور (سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اپنے آبائی گاؤں دھرنال ضلع اٹک میں عید کے تیسرے روز عوام سے ملاقاتیں کیں۔ کارکنان اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں گورنر سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر ہدایات بھی جاری کیں۔ گورنر پنجاب نے کہ کہ وہ ورکر کلاس سے ہیں۔ پارٹی قیادت نے انہیں سب سے بڑے صوبے کے آئینی سربراہ کی ذمہ داری سونپی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ عہدے عارضی ہیں ، لوگوں کی خدمت سے انہیں دلی سکون اور خوشی ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس میں عام آدمی کی رسائی کو آسان بنادیا ہے اور جن کی کوئی بات نہیں سنتا وہ گورنر ہائوس آ کر اپنا مسئلہ بتا سکتے ہیں۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سیاست اور آپس کے اختلافات سے بالاتر ہو کر ملک میں استحکام اور ملکی مفاد سب سے مقدم ہونا چاہئے ۔ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ مثبت سوچ اور اتحاد سے کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں