سیشن کورٹ : فائرنگ کا زخمی دم توڑ گیا
لاہور(اے پی پی)سیشن کورٹ لاہور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان سعد ہسپتال میں دم توڑ گیا،واقعہ کا مقدمہ قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔
ملزمان نے عدالت کے باہر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سعد اور راہگیر عثمان شدید زخمی ہو گئے تھے ۔ پولیس نے کہاکہ سعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا۔