آم کے تیلے کے انسداد بارے سفارشات
لاہور(اے پی پی)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق آم کا تیلہ ایک خطرناک کیڑا ہے جو پودوں کو بہت نقصان پہنچاتا ہے۔۔۔۔
اس کے تدارک کیلئے باغبان پودوں کی کانٹ چھانٹ کرکے سورج کی روشنی اور ہوا کی آمد و رفت کو بہتر بنائیں۔درختوں کے تنوں پر موسم گرما میں دوپہر کے وقت محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے سپرے کرنے سے تیلے کا سدباب ہو جاتا ہے۔