سی بی ڈی جھیل:ڈانسنگ فاؤنٹینز کی تنصیب کی منصوبہ بندی
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) سی ای او سی بی ڈی پنجاب، عمران امین نے سی بی ڈی واک اور سی بی ڈی جھیل منصوبوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور سائٹ پر پیش رفت کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل کے لیے سی بی ڈی پنجاب کے عزم کا اعادہ کیا۔سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کے ہمراہ سینئر افسران بھی موجود تھے۔