نوجوان کے اندھے قتل کامعمہ حل، ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر )باٹا پور کے علاقہ میں نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ۔
ترجمان کے مطابق باٹا پور کے علاقے نوجوان کے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی ۔گزشتہ روز انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور محمد صدیق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 18سالہ نوجوان محمد برہان کو ذاتی رنجش کی بنا پر فائرنگ کرکے قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔