مناواں :نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزم دھر لئے گئے
لاہو ر(کرائم رپورٹر)مناواں پولیس نے کارروائی کے دوران نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزم گرفتار کر لیے ۔
ترجمان کے مطابق مناواں پولیس نے خفیہ اطلاع پر اڈہ چھبیل منڈی کے قریب سے 02 رکنی حارث نقب زن گینگ کے سرغنہ حارث اور ساتھی انوار الحسن کو گرفتار کر کے ان سے لیپ ٹاپ، نقدی، موٹر سائیکل، گھڑیاں، ایل ای ڈیز، بیٹریاں، 02 پستول اور گولیاں برامد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔