3بچوں کاقتل ، خاتون کے ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع
لاہور(کورٹ رپورٹر)ماڈل ٹاؤن کچہری لاہور کی مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کے مقدمے میں گرفتار خاتون ردا فاطمہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید پانچ روز کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کو ملزمہ کو4 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا گیا،جس میں کہا گیا کہ ملزمہ سے تفتیش آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کی جائے ،تحریری حکم کے مطابق پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ کی تفتیش کا رخ تبدیل ہو چکا ہے اور مزید تحقیقات درکار ہیں۔