نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی:اراکینِ کونسل کی بندر بانٹ

نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی:اراکینِ کونسل کی بندر بانٹ

ان کی تعلیمی قابلیت کمیشن کے وضع کردہ بنیادی معیار پر بھی پورا نہیں اترتینوٹیفکیشن میں شامل افراد کی خواہش تھی،اس لئے شامل کیا:رجسٹرار عامرندیم

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی نے ہائنیمن ہومیوپیتھک یونیورسٹی کے قیام جیسے حساس اور علمی منصوبے کو اراکینِ کونسل کی بندر بانٹ کی نذر کر دیا۔ کونسل کی جانب سے تشکیل دی گئی حالیہ کمیٹی میں کنوینر سمیت تمام اراکین کو محض سیاسی بنیادوں پر اکاموڈیٹ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایک ایسی یونیورسٹی جس نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنی ہے ، اس کا ڈھانچہ تیار کرنے کے لیے پی ایچ ڈی سکالرز اور تعلیمی ماہرین کے بجائے ان اراکین کو نوازا گیا ہے ۔ان کی تعلیمی قابلیت کمیشن کے وضع کردہ بنیادی معیار پر بھی پورا نہیں اترتی۔ رجسٹرار نیشنل کونسل فارہومیوپیتھی عامر ندیم رامے کاکہناہے کہ نوٹیفکیشن میں شامل افراد کی خواہش تھی،اس لئے ان کو شامل کیا، یہ توابتدائی ٹیم ورک ہے ، اگران افراد کوکسی ایکسپرٹ یارائے کی ضرورت ہوگی تویہ تجاویز دیکر ان کوشامل کرسکیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں