ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی کھلی کچہری
لاہور (آن لائن) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے شہریوں کی شکایات اور مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے عوامی درخواستوں پر بلا تاخیر قانونی کارروائی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو واضح اور سخت ہدایات جاری کیں۔انہوں نے خواتین پر تشدد، ہراسانی اور دھمکیوں کے واقعات پر فوری قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ تھانوں کو متاثرہ خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت دی۔