گورنر سلیم حیدرسے محتسب پنجاب عائشہ حامد کی ملاقات

گورنر سلیم حیدرسے محتسب  پنجاب عائشہ حامد کی ملاقات

لاہور ( سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے محتسب پنجاب عائشہ حامد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ محتسب پنجاب عائشہ حامد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو ادارے کی سالانہ رپورٹ 2025 پیش کی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اس موقع پر کہا کہ جب انہوں نے گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالا تو گورنر آفس میں محتسب پنجاب کی جانب سے اپیلیں 3 سال سے التوا کا شکار تھیں۔ جنہیں انہوں نے ترجیحی بنیاد پر نمٹا کر عوام کو ریلیف کو ریلیف دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی ناگزیر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں