انٹر میڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پکڑی گئی

انٹر میڈیٹ امتحانات، جعلی  امیدوار پکڑی گئی

لاہور (خبر نگار) انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے \"ترجمہ القرآن\" کے پرچے کے دوران کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک (سرپرائز) دورہ کیا۔

 جہاں ایک بڑی کارروائی کے دوران دوسرے کی جگہ امتحان دینے والی جعلی امیدوار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نجی کالج برائے گرلز رائیونڈ، (راجہ جنگ، قصور) رائیونڈ روڈ لاہورکے امتحانی مرکز میں چیکنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ رول نمبر 648836 کی اصل امیدوار \"فائزہ\" کی جگہ اس کی کزن ’’شازیہ‘‘ غیر قانونی طور پر پرچہ دے رہی تھی۔ امتحانی عملے اور چھاپہ مار ٹیم نے موقع پر ہی کارروائی کرتے ہوئے جعلی امیدوار کو حراست میں لے کر قانون کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں