ورکرز ویلفیئر فنڈ اور نادرا میں ڈیجٹیلائزیشن کیلئے معاہدہ
لاہور(خبر نگار )پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ اور نادرا کے درمیان مزدوروں کی فلاحی گرانٹس کے نظام کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے اہم معاہدہ طے پا گیا۔
معاہدے کے تحت پنجاب بھر کے رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کی درخواستوں میں شناختی دستاویزات کی تصدیق فوری اور خودکار انداز میں ممکن ہو سکے گی۔حکام کے مطابق نئے نظام کے ذریعے شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، نکاح نامہ اور وفات سرٹیفکیٹ کی آن لائن ویری فکیشن کی سہولت فراہم کی جائیگی۔، جس سے شادی گرانٹ، تعلیمی وظائف اور وفات گرانٹ کے حصول کا عمل مزید تیز، آسان اور شفاف بنایا جا سکے گا۔