صفائی پلان،17 ہزار سینٹری ورکرز و دیگر ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

صفائی پلان،17 ہزار سینٹری ورکرز  و دیگر ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)عیدالاضحی کے موقع پر گرینڈ صفائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے جامع صفائی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے ۔

 7ہزار سے زائد سینٹری ورکرز، ڈرائیورز اور سپورٹ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ شہریوں کو 15 لاکھ سے زائد ماحول دوست ویسٹ بیگز مفت فراہم کیے جائیں گے ۔ماحول دوست بیگز کی تقسیم کیلئے شہر بھر میں 319 عید کیمپس قائم کیے جا رہے ہیں ،جبکہ 103 عارضی کلیکشن پوائنٹس اور 4 ڈمپنگ سائٹس فعال کر دی گئی ہیں۔ آلائشوں کو تلف کرنے کیلئے لکھو ڈیر، سگیاں، ٹبہ اور سندر میں ڈمپنگ سائٹس قائم کی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں