اپ گریڈیشن : ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ مزید وسیع کرنیکا فیصلہ

 اپ گریڈیشن : ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ مزید وسیع کرنیکا فیصلہ

کچا رحیم روڈ، مصری شاہ منصوبے کے لیے 63کروڑ روپے رکھے گئے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب ریلوے سٹیشن و شمالی لاہور اپ گریڈیشن پیکیج کے تحت ریلوے سٹیشن کے تین کلومیٹر اطراف میں آئندہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد مختلف منصوبوں کے ڈیزائن اور تخمینہ لاگت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ شمالی لاہور ترقیاتی پیکیج کی مجموعی لاگت چھ ارب پچانوے کروڑ نوے لاکھ روپے تک جا پہنچی ہے ۔ترقیاتی منصوبوں کے پہلے مرحلے میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایریا ون کے تحت پانچ بڑے پیکجز پر کام کرے گا۔کچا رحیم روڈ اور مصری شاہ کے مختلف علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبے شامل کیے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق کچا رحیم روڈ، مصری شاہ منصوبے کے لیے باسٹھ کروڑ اناسی لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ شادباغ، مصری شاہ پیکیج کی لاگت باون کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں