فرقہ پرستی کو ہوا دینے والے ملک دشمن:انٹر نیشنل ختم نبوت
عید الا ضحی ہمیں ایثار و محبت کا درس دیتی:عہدیداران کا عید اجتماع سے خطاب
لاہور(سیاسی نمائندہ)مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر پاکستان کے بانی انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے مرکزی جا مع مسجد نور اسلام چناب نگر میں عید الا ضحی کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ فرقہ واریت کو ہوا دینے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں،اس کی بجائے امت کو توحید و ختم نبوت اور اسوہ صحابہ کرامؓ پر عمل کر نا چاہیئے ،اسلام دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ،اسلام سلامتی امن و آشتی کا دین ہے اور ہمیں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہو گا،،عید الا ضحی ہمیں ایثار و محبت کا درس دیتی ہے جس کے تحت ہم سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے اللہ کا حکم پورا کرتے ہیں۔
،انہوں نے کہا کہ عالمی کفر کی قوتیں پاکستان کو غیرمستحکم کر نے کی ناپاک کوششیں کرتے ہیں جو دراصل پاکستان میں امن کی کسی صورت خواہاں نہیں ہیں اور ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں ،ان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا۔