خاتون سمیت 2ملزم گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد
لاہور(خبر نگار)پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے بہاولپور میں دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران منشیات فروشوں کے منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ترجمان کے مطابق پہلی کارروائی لال سہائرہ نیشنل پارک جبکہ دوسری کارروائی شاکر موڑ، وہاڑی میں کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ لال سائرہ نیشنل پارک سے گرفتار ملزم عبدالجبار کے انکشافات کی بنیاد پر شاکر موڑ وہاڑی میں دوسری کارروائی عمل میں لائی گئی۔دونوں کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔