سرکلر روڈ کو بارشوں سے محفوظ بنانے کیلئے منصوبہ تیار

سرکلر روڈ کو بارشوں سے محفوظ بنانے کیلئے منصوبہ تیار

سرکلر گارڈن میں ایک بڑے زیر زمین واٹر ٹینک کی تعمیر کی تجویز دی گئی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سرکلر روڈ کو مون سون بارشوں سے محفوظ بنانے کیلئے پنجاب حکومت نے اہم منصوبہ تیار کر لیا ہے ۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کے تحت جاری سرکلر روڈ اپگریڈیشن پراجیکٹ کو اربن فلڈنگ سے بچانے کیلئے زیر زمین واٹر ٹینک تعمیر کرنے کی تجویز سامنے آ گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق تاریخی سرکلر روڈ پر اس وقت سڑکوں کی مرمت، بحالی، فٹ پاتھوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ حکومت کی جانب سے اربوں روپے کی لاگت سے کیے جانے والے ان منصوبوں کو بارشوں کے ممکنہ نقصانات سے محفوظ بنانے کیلئے خصوصی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔ پنجاب حکومت نے سرکلر روڈ پر واقع سرکلر گارڈن میں ایک بڑے زیر زمین واٹر ٹینک کی تعمیر کی تجویز دی ہے ۔ منصوبے کے تحت دس لاکھ گیلن گنجائش کا واٹر ٹینک تعمیر کیا جائے گا۔ جہاں مون سون بارشوں کے دوران اضافی پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔سرکلر روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں کو اربن فلڈنگ سے محفوظ بنانا ہے ۔ بارش کے دوران جمع ہونے والا پانی ٹینک میں منتقل کیا جائے گا ۔

تاکہ سڑکوں، بازاروں اور اطراف کی آبادیوں میں پانی کھڑا نہ ہو اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے بچ سکے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں