جماعت اول تا پنجم کے نئے لرننگ آؤٹ کم ٹارگٹس جاری
سکول وار ٹارگٹس فوری طور پر اے ای اوز اور ہیڈ ٹیچرز تک پہنچانے کی ہدایت
لاہور(خبر نگار)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تعلیمی سال 2026-27کے لیے جماعت اول تا پنجم کے نئے لرننگ آؤٹ کم ٹارگٹس جاری کر دیے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری گریڈز منصوبے کے تحت جماعت اول سے پنجم تک اردو، انگریزی اور ریاضی کے سکول وار لرننگ آؤٹ کم ٹارگٹس مقرر کر دیے ہیں۔ طلبہ اور طالبات کے لیے الگ الگ اہداف بھی تیار کیے گئے ہیں۔تمام سی ای اوز کو سکول وار ٹارگٹس فوری طور پر اے ای اوز اور ہیڈ ٹیچرز تک پہنچانے کی ہدایت۔محکمہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ سکول وار ٹارگٹس تمام اے ای اوز اور سکول سربراہان تک فوری پہنچائے جائیں، جبکہ یہ اہداف واٹس ایپ گروپس اور سرکاری ای میلز کے ذریعے بھی شیئر کیے جائیں گے ۔اے ای اوز ماہانہ مانیٹرنگ کے دوران ٹارگٹس پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے۔