نجی سکولوں کو بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا حکم

نجی سکولوں کو بلڈنگ فٹنس  سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا حکم

لاہور(خبر نگار)لاہور میں غیر محفوظ تعلیمی عمارتوں کے خدشات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام نجی سکولوں کو بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

یہ اقدام حکومت پنجاب اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے ۔ تمام نجی سکول فوری طور پر کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ سے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا عمل شروع کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں